پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو پیشکش
کراچی: پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو بڑی پیشکش کردی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ایم این اے عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ دانیہ اگر واپس آجاتی ہیں تو میں ملک نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے کہ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے، ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں ،اس لئے کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ ان کے 24 سال اور آپ لوگوں کا سلوک، آپ نے ان پر میمز بنائیں، عامر بھائی کے ساتھ زیادتی کی ،ان کا مذاق اڑایا اور کردار کشی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ بہت ساری ایسی باتیں کہتے رہے جو نامناسب تھیں میں ہنس کے ٹالتا رہا اور ہس کے سہتا رہا۔