سائبر سیکیورٹی: انٹرنیٹ پر جاسوسوں کی پکڑ

سائبر سیکیورٹی: انٹرنیٹ پر جاسوسوں کی  پکڑ

برطا نیہ: برطانوی حکومت نے ایک نئی ایپ لانچ کی ہے جس کا مقصد لوگوں کو غیر ملکی جاسوسوں کے آن لائن حربوں کا شکار بننے سے بچانا ہے۔

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کا کہنا ہے کہ اس کے علم میں ہے کہ لِنکڈ ان اور فیس بک جیسی ویب سائٹوں پر جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے دس ہزار برطانوی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی جاسوس لوگوں کو حساس معلومات دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

’تھنک بیفور یو لنک‘ نامی یہ ایپ لوگوں کو مشکوک لوگوں کے رابطوں کے متعلق نشاندہی کرنے میں مدد دے گی۔

جاسوس طویل عرصے سے حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لوگوں سے رابطہ کرتے رہے ہیں، لیکن آن لائن دنیا نے اب یہ بڑے پیمانے پر اور دور فاصلے پر بیٹھے کر کرنے کا موقع دیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے