شعیب اختر کا بھارتی بلے باز سہواگ کو زور دار جواب
لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی جانب سے اپنےبا ؤلنگ ایکشن کو غیر قانون قرار دینے پر زوردارجواب دیا ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ اگر وریندر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہیں تو بات ا لگ ہے . وریندر سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ وریندر سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہو گا لیکن پاکستان اور بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرا بولنگ ایکشن آئی سی سی نے کلیئر کر دیا تھا۔ سہواگ ایک بہترین کھلاڑی اور بھارت کے بہترین اوپنر رہے ہیں، میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنی رائے کا اظہار دیکھ بھال کر کرنا چاہیے، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔