پنجاب 25منحرف اراکین فارغ‘نااہل قراردیتے ہوئے ڈی سیٹ کردیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا یہ فیصلہ تینوں ممبران نے متفقہ طور پراس فیصلے پر پہنچے مختصر فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا.
الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اپنا فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 25اراکین پنجاب اسمبلی کی خلاف بجھوایاگیا تھا اسے منظور کرلیا گیا ہے.
الیکشن کمیشن نے ایک روز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان 18مئی کو سنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفررنس کے فیصلے کے بعد اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا جو آج سنایا گیا تھا.
الیکشن کمیشن کا فیصلہ خاص طور پر آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں آیا تھا آرٹیکل 63 (اے) قانون سازوں کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں، یا اعتماد کا ووٹ یا عدم اعتماد کا ووٹ، یا منی بل یا آئینی (ترمیمی) بل پرپارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ دینے (یا پرہیز کرنے) سے روکتا ہے.