زرمبادلہ کے ذخائر 16.16 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک رپورٹ
اسلام آباد : زرمبادلہ کے ذخائر 16.16 ارب ڈالر پر آ گئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 13 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.16 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 145 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔