صحت مند زندگی کا آغاز ناشتے کےساتھ
صحت مند رہنے کے لئے روزانہ ناشتہ کریں.ماہرینِ صحت کا کہناہے کہ ناشتے میں کاربوہائیڈریٹس اور فائبر والی غذاؤں کا استعمال زیادہ ہونا چاہئے۔ خوراک دراصل ہمارے جسم کا ایندھن ہے جس سے ہمارا جسم توانائی حاصل کرتا ہے۔
جو لوگ اناج سے بنی غذائیں استعمال کرتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
بچو ں کی ذہنی جسمانی نشوونما کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔ اس عمر میں جسم ودماغ کے خلیات (سیلز) کی تعداد میں تیزی سے اضاف
ہو رہا ہوتاہے۔ ابتدائی برسوں میں بچے کی 90فیصد ذہانت اُبھر کر سامنے آجاتی ہے.
صبح ناشتہ کرنے سے ہمارے جسم کا میٹابولزم بڑھ جاتا ہے.عام یا روایتی ناشتے کے مینیوز مختلف علاقوں میں مختلف ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں ردو بدل بھی ہوتا رہتا ہے۔