اردن کے بادشاہ نے اپنے سوتیلے بھائی کو گھر میں نظر بند کردیا
عرب: میڈیا کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے قوم کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ کسی کو بھی قوم کے مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کی اجازت نہیں دیں گے چاہے وہ میرا بھائی ہی کیوں نہ ہو۔
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے اپنے سوتیلے بھائی کو گھر میں نظربند کرکے ان سے رابطوں اور نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔
گزشتہ ماہ اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی اور سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے اپنے خط میں حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔