ْملک بھرکی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں انسداد پولیو مہم

ْملک بھرکی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں  انسداد پولیو مہم

نوابشاہ : پورے ملک کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہورہی ہے اس سلسلے میں قومی مہم کو کامیاب بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت کیمپ آفیس ڈی سی ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دیں کیونکہ ملک میں پولیو وائرس کی موجودگی ہمارے مستقبل کے معماروں کے لئے خطرے کی علامت ہے اس لئے ضروری ہے کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران قطرے پلاکر زندگی بھر کی معذوری بچایا جاسکے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے