ٹرمپ ، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری دستاویزات میں ردوبدل کرنے اوربدعنوانی کی تحقیقات میں حکام سے تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔نیویارک اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جرمانے کی رقم ادا کردی ہے تاہم انہیں توہین عدالت کا حکم ختم کرانےکے لئے اضافی دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔