یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 25 مرتبہ نا کامی

یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 25 مرتبہ  نا کامی

بیجنگ: چین کی اعلیٰ ترین جامعہ میں دودرجن سے زائد مرتبہ داخلہ ٹیسٹ دینے کے باوجود ناکامی کا منہ دیکھنے والے شخص نے ہمت نہیں ہاری اور اب وہ چھبیسویں ٹیسٹ کی تیاری کررہے ہیں۔

55 سالہ لیانگ شائی خود ایک کمپنی کے مالک ہیں۔ وہ نوجوانی سے ہی چین کی ممتاز ترین سچوان یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے تھے۔ لیکن 1983 سے وہ مسلسل ناکام ہورہے ہیں اور کل 25 بار مسترد ہونے کے باوجود پرامید ہیں کہ اب وہ ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔ تاہم پورے چین میں وہ ’امتحان (ایگزام) انکل‘ کے نام سےمشہور ہوچکے ہیں۔

اسے ’گاؤکاؤ‘ امتحان کہا جاتا ہے جو اعلیٰ ترین جامعات اور کالج میں داخلے کے لیے ہرسال منعقد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سخت ترین امتحان ہوتا ہے جسے بہت کم لوگ ہی پا س کر پا تے ہیں.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے