احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے آصف زرداری سے اب تک ہونے والی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

آصف زرداری نیب پراسیکوٹر کے دلائل کے دوران روسٹرم پر آگئے جس پر جج نے ان سے استفسار کیا، کیا آپ دلائل سننا چاہتے ہیں تو آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ سننا چاہ رہے ہیں نیب کیا گھڑ رہی ہے جس پر نیب پراسیکوٹر سردار مظفر نے جواب دیا کہ ہم گھڑ نہیں رہے بلکہ تفتیش کے ذریعے بتا رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے