ٹک ٹاک نے ایک ملک میں چھوٹے گیم کی آزمائش شروع کی
کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے فی الحال ویت نام کے کچھ صارفین کے لیے ایپ کے اندر ہی چھوٹے اور آسان گیمز پیش کئے ہیں جو ٹک ٹاک کی گیمز میں دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ گیم ایچ ٹی ایم ایل فائیو پر بنے ہیں اور انہیں مِنی گیمز یا چھوٹے گیمز کہا جاسکتا ہے تاکہ نوعمر صارفین کو ایپ پر مصروف رکھا جاسکے۔ گیم ہمیشہ ہی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور ٹک ٹاک نے اسی کو استعمال کرنے کا عزم کیا ہے۔
ٹِک ٹاک پہلے ہی گیم اسٹریمنگ آپشن پیش کرتا رہا ہے اور اب اسے مزید وسعت دینے کے لیے زینگا کارپوریشن اور دیگر اداروں کے گیم شامل کئے گئے ہیں۔