اتحادیوں نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کردی

اتحادیوں نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کردی

اسلام آباد : وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کردی ۔ معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے حکومت چھوڑنے کے حوالے سے ایک بار پھر مشاورت شروع کردی ہے اور اس حوالے سے گزشتہ 2 روز کے دوران وزیر اعظم افس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل ملاقاتیں ہوئیں جہاں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنے کی حمایت کی اور کہا کہ چند روز دیکھ لیں اگراداروں کی سپورٹ نہیں ملتی تو حکومت چھوڑ دیں تاہم ہفتہ دس دن میں پارلیمنٹ سے ضروری قانون سازی کروانے کے بعد حتمی فیصلہ کرلیں ۔
بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چند ارکان بھی اب مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر حکومت چھوڑنے کے حامی ہیں تاہم پی پی قیات اور چند مفاہتی ن لیگی رہنماء اب بھی حکومت چلانے کے حق میں ہیں جب کہ مشاورتی عمل جاری ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کا قوم سے خطاب بھی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے