وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے حتمی منظوری وزارت داخلہ دے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں دھرنے سے متعلق ممکنہ سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔