آصف زرداری نے حساب کتاب بند کرنے کا مطالبہ کرکے این آر او مانگا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے حساب کتاب بند کرنے کا مطالبہ کرکے این آر او مانگا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو شوکاز نوٹس تعجب سے کم نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں؟، وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ ہی روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے الیکشن سے قبل دھاندلیوں میں ملوث ہے، سندھ حکومت کے وزراء کی انتخابی مہم کے لیے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے سیکڑوں کی تعداد میں نوکریاں، پیکیج اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کیے گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے