فضائی آلودگی دل کی دھڑکن بے ترتیب کرسکتی ہے
بولونا، اٹلی: سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے دل کی بے ترتیب دھڑکن کا عارضہ (اردمیا) بڑھ سکتا ہے۔ مشورہ دیا گیا ہے کہ اس عارضے کے شکار افراد فضائی آلودگی کی صورت میں گھروں تک محدود رہیں یا باہر نکلتے وقت این 95 جیسا ماسک استعمال کریں۔
یہ تحقیقات یورپی کانگریس برائے امراضِ قلب میں پیش کی گئی ہے۔ یہ مطالعہ ایسے مریضوں پر کیا گیا تھا جن کے دل کی بے ترتیب دھڑکن کے شکار تھے جن کے سینے میں دل کی دھڑکن منظم رکھنے والے آئی سی ڈی یعنی امپلانٹیبل کارڈیوورٹر ڈی فبرلیٹر نصب تھے۔ ان آلات کی بدولت ماہرین نے نہ صرف مریضوں کی دل کی دھڑکن نوٹ کی بلکہ ہنگامی حالت میں انہیں ممکنہ طبی امداد بھی فراہم کی۔