بھارت میں ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے

بھارت میں ٹی وی پر  پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے

ممبئی: بھارت کی ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا چینل ’زندگی‘ اب بھارتی ٹی وی پر متعارف کرایا جارہا ہے جہاں پاکستانی ڈرامے بھی نشر کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ’زندگی‘ چینل پہلے ہی پاکستانی نشریات دکھا رہا ہے تاہم اب ناظرین بھارتی ٹی وی پر بھی اس چینل کو دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر مقبول پاکستانی ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ بھی نشر کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندگی چینل کو ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی پر لانچ کیا جائے گا۔ ڈی ٹی ایچ ایک طرح سے ڈش اینٹینا نما ڈیجیٹل باکس ہے جو ٹی وی کے ساتھ نصب ہوتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے