وٹامن ڈی ادویہ کا فائدہ دودھ یا پانی کے ساتھ کھانے میں ہے
ڈنمارک: دنیا بھر میں کروڑوں افراد وٹامن ڈی کے لیے سپلیمنٹ اور گولیاں کھاتے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جوس اور دیگر مشروبات کی بجائے انہیں دودھ یا پانی سے لیا جائے تو وہ بہتر طور پر بدن میں جذب ہوتے ہیں اور اس زائد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اٹلی میں منعقدہ اینڈوکرائنولوجی کانفرنس میں آرہس یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر راسمس اسپرسن اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ صرف یورپ کی 40 فیصد آبادی میں وٹامن ڈی کی خاطرخواہ مقدار موجود نہیں۔ عالمی وبا کے لاک ڈاؤن میں لوگ گھروں تک محدود رہنے سے یہ شرح مزید بڑھی ہے۔
پ