لاہور قلندرز نے شاہین کے والد کے نام پر سکالرشپ
لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کے والد کے نام پر کرکٹ سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ شاہین آفریدی، جنہوں نے قلندرز کو پی ایس ایل 7 ٹائٹل دلایا، سے کہا گیا کہ وہ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کریں جو حال ہی میں منعقد ہوئے تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے 22 سالہ نوجوان پیسر نے اپنے والد کے نام پر کرکٹ سکالرشپ متعارف کرانے پر اپنی فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ قلندرز کی انتظامیہ کا ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ سکالرشپ متعارف کرانے پر قلندرز کی انتظامیہ کا واقعی شکر گزار ہوں۔ اس سے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اعلیٰ سطح پر آنے میں مدد ملے گی۔