عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سےروک دیا
اسلام آباد : عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، عدالت نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ غیر ضروری طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے ، اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد ، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ، اسلام اباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی ۔