پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
لاہور : پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی جا رہی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشارت کے بعد کیا گیا۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہجوم والی جگہ پر افراتفری پیدا کر کے امن خراب کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
یہ عزت سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی گئے۔گذشتہ تین سال سے ہماری حکومت تو نہیں تھی۔کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ سے لیس ہو کر مارچ میں شرکت کریں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے معشیت کا بیڑہ غرق کر دیا۔عمران خان انا پرست آدمی ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ میں اقتدار میں نہیں رہا تو افراتفری پیدا کروں۔