پولیس نے بتی چوک سے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا
لاہور : پولیس نے بتی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔جس کے بعد بتی چوک پر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ بتی چوک پر پولیس کی شیلنگ کے بعد علاقہ میدانِ جنگ کی شکل اختیار کر چکا۔پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے آںسو گیس اور شیلنگ کی گئی۔
یادگار چوک کے قریب بھی پولیس کی جانب سے کارکنان پر شیلنگ کی گئی۔یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔شیلنگ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان آگے بڑھ رہے ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ہم سے تلخ کلامی کی اور بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہا کہ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا اور ہم اسلام آباد پہنچ کر رہیں گے۔
بتی چوک لاہور پر گلو بٹ پولیس کی تحریک انصاف کے پرامن کارکنان پر شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج
دور دراز کے ان شہروں سے تو علامتی شرکت ہونی تھی لیکن امپورٹڈ سیٹ اپ کی اتنی ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہ تین دن سے ہزاروں چھاپوں کے بعد بھی شیلنگ اور تشدد کا سہارہ لیا جا رہا۔ #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/a9XKpSkN5x
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 25, 2022