لانگ مارچ کا آغاز،عمران خان کا روانگی سے قبل ویڈیو پیغام
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کےلانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کر رہا ہوں، میں ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں۔میں خیبرپختونخوا کے عوام کو دعوت دے رہا ہوں کہ آپ نے ولی انٹرچینج پہنچنا ہے۔
جہاں سے میں اس کاروان کی قیادت کروں گا اور ہم اسلام آباد پہنچیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے سب نکلیں گے کیونکہ یہ فیصلہ کن وقت ہے اور ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔
My message for the people of KP pic.twitter.com/pplWbtgb0M
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022