ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر کی نئی بلند ترین سطح
کراچی: تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور حکومت کا لانگ مارچ روکنے کے اقدامات سے ملک میں تصادم کی صورتحال کے باعث بدھ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 203روپے کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آنے، میچور ہونے والے یورو اور سکوک بانڈز کے عوض ساڑھے چار ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے بوجھ سے پاکستان کے مالیاتی بحران کی شدت بڑھنے سے روپیہ بے قدری کا شکار ہے۔