کسٹم حکام ممنوعہ اشیا ضبط کرنے لگے، اوورسیز پاکستانی پریشان
کراچی: پاکستان کسٹمز نے مسافروں کے سامان سے چاکلیٹس، پھل، اشیائے خورونوش و دیگر کی ضبطگی کے بعد انٹرنیشنل میل آفس میں آنے والے پارسلز اور امیجیئٹ کلیئرنس گڈز کے شعبے میں درآمدی سبزیوں، پھلوں، گوشت، فروزن فش سمیت ممنوعہ فہرست میں شامل نئی اشیا کے کنسائنمنٹس بھی روک دیے۔
ممنوعہ اشیا کی نئی فہرست کے اجرا سے اوورسیز پاکستانی سب سے زیادہ پریشان ہیں جو دو یا تین سال بعد پاکستان آمد پر اپنی فیملی و احباب کے لیے چاکلیٹس، شیمپوز ودیگر اشیا تحفے کی صورت لانے کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔