لانگ مارچ ختم، جڑواں شہروں میں حالات معمول پر آنا شروع
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کے بعد جڑواں شہروں میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔اسلام آباد بلیو ایریا سے پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت میں واپس روانہ ہو گئے۔ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانے والے کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے مردی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھولنے کے لیے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دیں۔مری روڈ پر چاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کر شاہراہ کو کھول دیا گیا جب کہ کاروباری مراکز بھی کھلنے لگے ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے الیکشن کے اعلان کے لیے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا ، جناح ایونیو اسلام آباد پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 6روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا