گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء

گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء

کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں یوٹیوب شارٹس میں بتدریج اشتہارات کے اجراء کا اعلان کردیا۔
کمپنی کی جانب سے یہ اعلان رواں ہفتے اس کے مارکیٹنگ لائیو ایونٹ میں کیا گیا۔ گوگل گزشتہ برس سے یوٹیوب شارٹس پر اشتہارات کے حوالے سے تجربے کر رہا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آئندہ حصے میں مشتہرین اپنی پروڈکٹ فیڈ کو اپنی کمپین سے جوڑ سکیں گے اور یوٹیوب پر اپنے ویڈیو اشتہار بنا سکیں گے۔
یوٹیوب شارٹس کی حریف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک میں پہلے ہی شاپ ایبل ویڈیو ایڈز دستیاب ہیں۔ یہ وہ اشتہار ہوتے ہیں جو قلیل مدت کی ویڈیو کے دوران چلائے جاتے ہیں اور ان کے لیے براؤزر بدلنا بھی نہیں پڑتا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے