حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ مان لیا

حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ مان لیا

اسلام اباد : شہباز شریف حکومت عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات میں پٹرول کے بعد بجلی مہنگی کرنے پر بھی رضامند ہوگئی ‘ بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا ، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے کیا جائے گا کیوں کہ آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت کی تجویز بھی دی ہے اور نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے