ایف پی سی سی آئی نے پنجاب آفس کے لئے اپنی بلڈنگ خرید لی ہے
لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے صدر عرفان اقبال شیخ،ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی کی کاوشوں اور سابق صدر و چیئرمین بی ایم پی گروپ میاں انجم نثارکی خواہش پر پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایف پی سی سی آئی لاہور کی نئی بلڈنگ خرید لی گئی۔
اس موقع پر ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہاکہ آج کا دن فیڈریشن چیمبر کی تاریخ کا یادگار دن ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ تقریبا چالیس سال سے ایف پی سی سی آئی کا آفس کرایہ کی بلڈنگ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہاتھا۔ محمد ندیم قریشی نے مزیدکہاکہ میں خصوصی طور پر فیڈریشن چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ کا مشکورہوں کہ انہوں نے ایف پی سی سی آئی لاہور کی نئی بلڈنگ خریدنے میں ہماری معاونت کی ۔