عوام اب بجلی کا جھٹکا کھانے کیلئے تیار رہے
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق حکومت کا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور حکومت نے بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کی حامی بھر لی ہے.
بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2 ہزار 600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت کی تجویز دے دی ہے اور بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز بھی دی ہے.