سعودی بادشاہ شاہ سلمان کا شہبازشریف سےشکوہ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے۔ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی بیوروکریسی بہت تاخیر کرتی ہے،کہا گیا سرمایہ کاری کرکے اپنے 5 ارب ڈالر کیوں بلاک کرائیں۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی تھی۔شاہ سلمان نے کہا کہ ایک سے دو ارب ڈالر لگائیں گے لیکن منظوری اسی سال کرائیں۔علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر تھا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔