بھارت مسلمانوں کے لیے تشدد اورخوف پھیلانے والا ملک ثابت، امریکی رپورٹ

نیو یارک: امریکا نے مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بھارت مسلمانوں کے لیے تشدد اورخوف پھیلانے والا ملک ثابت ہوا ہے۔

امریکا نے مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہندو قوم پرست گروہوں نے بھارت کو دیگر قومیتوں کیلئے تشدد اور خوف وہراس پھیلانے والا ملک ثابت کیا۔ بھارت میں کئی ریاستوں نے گاؤکشی کے خلاف قانون بنائے، گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مسلمانوں پر تشدد کیا جب کہ بی جے پی مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوقوم پرست گروپوں نے بھارت میں غیر ہندوؤں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی سے کام لیا، حکومتی اور غیر حکومتی دونوں عناصر اس میں ملوث رہے، تقریباً ایک تہائی ریاستی حکومتوں نے غیر ہندوؤں کے خلاف مذہبی تبدیلی کے مخالف اور گائے کے ذبیحہ کے قوانین پر عمل کیا، کئی نسلوں سے دودھ، چمڑے اور گوشت کے کاروبار میں ملوث مسلمان اور دلت تاجروں کے خلاف بلوائیوں نے حملے کئے جب کہ عیسائیوں کو زبردستی مذہب کی تبدیلی پر مجبور کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے