شہریوں کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالی حسینہ ساتھیوں سمیت گرفتار
ساہیوال،سرگودہا: شہریوں کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والی حسینہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق صدف اعجاز نامی خاتون شہریوں کو فون پر ٹریپ کرکے فحاشی ویڈیوز بناکے لاکھوں روپے لوٹتی تھی اس حسینہ بلیک میلر نے اپنا 10 رکنی مکمل گینگ بنایا ہوا تھا، ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں امیر زادوں کو پھانساکر جنسی زیادتی کے مقدمات درج کرواتی تھی، اور ان سے بلیک میل کے عوض کروڑوں روپے وصول کرچکی ہیں،
ڈی پی او سرگودہا ڈاکٹر رضوان خان کو مخبر نے بلیک میلنگ کی اطلاع دی ڈی پی او ملزمہ کے خلاف فراہم کردہ بلیک میلنگ کے مواد پر گرفتاری کے احکامات جاری کیے، ملزمہ خاتون اور اس کے چار ساتھی تھانہ ساجد شہید نے گرفتار کرکے بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اس بلیک میلر حسینہ نے کچھ دن پہلے نوجوان وکیل پر زیادتی مقدمہ درج کرواکر 5 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا، سٹی سرکل کے چھ تھانے اور حساس ادارے تفتیش میں مصروف ہیں-