200 میگا پکسل کیمرے کے لئے سام سنگ کا انوکھا عملی مظاہرہ
سام سنگ نے 200 میگاپکسل کیمرہ سینسر کا ایک ایسا عملی مظاہرہ کیا ہے جو شاید کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتا ہے۔
سب سے پہلے200 میگاپکسل کیمرے سے ایک بلی کی کلوزاپ تصویر لی گئی، پھر اسے خاص قسم کے پرنٹر سے چھاپا گیا ہے۔ بلی کی تصویر کو جب ریزولوشن کے لحاظ سے پرنٹ کیا گیا تو وہ مجموعی طور پر 28 میٹر لمبی اور 22 میٹر چوڑی تھی۔ اس کےلیے 2.3 میٹر کے 12 ٹکڑوں پر پہلے بلی کی تصویر چھاپی گئی ۔ پھر اسے سی کر ایک بڑے پردے میں ڈھالا گیا اور اسے عوامی نمائش کے لیے ایک اونچی بلڈنگ پر لگایا گیا ہے۔
کمپنی نے اسے آئسوسیل ایچ پی ون کیمرے کا نام دیا ہے جو نئی ٹیکنالوجی سے بنا سام سنگ کی پہلی کاوش بھی ہے۔