امریکی چڑیا گھر میں نایاب ترین بھیڑیئے کی پیدائش

امریکی چڑیا گھر میں نایاب ترین بھیڑیئے کی پیدائش

رہوڈ آئی لینڈ: امریکی چڑیا گھر کی انتظامیہ دنیا کے نایاب ترین سرخ بھیڑیئے کے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہے کیونکہ ’ریڈ وولف‘ کی بقا کو اتنا خطرہ لاحق ہے کہ اس کی نسل ناپید ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

روڈ آئی لینڈ میں واقع راجر ولیمز چڑیا گھر میں مشہور لیکن انتہائی کمیاب ریڈ وولف کی مادہ نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق یہ 2005 کے بعد سے اس جانور کی پہلی پیدائش بھی ہے۔

چڑیا گھر میں خصوصی نگہداشت میں رکھے جوڑے میں سے مادہ بریوو کی عمر 6 اور ڈیاگو نامی مرد کی عمر 7 برس ہے جنہوں نے پہلی مرتبہ ایک بچے کو جنم دیا ہے۔
کیمرے اور انفراریڈ سینسر لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے ماں اور بچے پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کے مطابق یہ تیزی سے وزن بڑھا رہا ہے اور اگلے چند ماہ اس کی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے