افغانستان، کابل میں خواتین کا ’’روٹی، کام اور آزادی‘‘ کیلیے مظاہرہ

افغانستان، کابل میں خواتین کا ’’روٹی، کام اور آزادی‘‘ کیلیے مظاہرہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین نے ’’روٹی، کام، آزادی‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے طالبان کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز افغان وزارت تعلیم کے دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے میں 20 سے زائد خواتین نے طالبان حکام سے خواتین کے لیے تعلیم اور روزگار کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تعلیم ان کا حق ہے لہٰذا لڑکیوں کے اسکول کھولے جائیں۔ اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے خواتین کی سرکاری اداروں میں ملازمت اور لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
طالبان کے سپریم لیڈر کے نئے فرمان کے بعد دارالحکومت کابل سمیت پورے ملک میں خواتین کے لیے چہرے کا نقاب لازمی قرار دیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے