وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اجلاس بلا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم اجلاس آج ہو گا۔شہباز شریف نے وزارت خزانہ، توانائی، پٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو طلب کر لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر بریفنگ ہو گی۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کو بجلی کی قیمتوں اور معیشت پر ان کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت نے پٹرول اور بجلی کے بعد ملک میں گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاری پکڑلی ، آئی ایم ایف کی خواہش پر یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے