شفقت محمود غیر فعال‘ پی ٹی آئی پنجاب کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کے سپرد

شفقت محمود غیر فعال‘ پی ٹی آئی پنجاب کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کے سپرد

لاہور :صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا ۔ ہم نیوز کے مطابق شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہین 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا ااجلاس طلب کر لیا ہے ۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا ، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں ، پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے