پی ٹی آئی دور میں 426 ارب کی ریکوری ، موجودہ حکومت کا اعتراف

پی ٹی آئی دور میں 426 ارب کی ریکوری ، موجودہ حکومت کا اعتراف

موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 426 ارب روپے کی ریکوری کا اعتراف کرلیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم کیے گئے ایسٹس ریکوری یونٹ نے 3 سال میں 426 ارب روپے کی ریکوری کی۔

گزشتہ ایک سال میں ایسٹس ریکوری یونٹ کے تحت 334 ارب روپے ریکور کیے گئے۔ریکوریاں نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ذریعے کی گئیں۔

ریکور کی گئی رقم ملک کے اندر اور باہر سے واپس لائی گئی۔بیرون ملک سے38 ارب روپے سے زائد پاکستان واپس لائے گئے جس میں یواے ای، برطانیہ میں پانامہ اور پیراڈائز لیکس کے تحت پراپرٹیز کی رقم شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے