عوام پر بجلی بم گرگیا، فی یونٹ 4 روپے اضافے کی منظوری
اسلام آباد: لوڈ شیڈنگ سے ستائی عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا مل گیا ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے کا اضافہ منظور کرلیا گیا ہے۔
نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی جس میں لوڈشیڈنگ سے ستائی عوام پر نیپرا نے ایک اور بم گرادیا۔
سماعت کے دوران بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
اضافے سے بجلی صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور آئندہ آنے والے مہینوں میں یہ وصولیاں کی جائیں گی۔