صوبہ پنجاب کی 8 رُکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
لاہور :صوبہ پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن پڑھ کر سنایا ۔ میدیا رپورٹس کے مطابق حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خان ، سردار اویس خاں لغاری ، ملک محمد احمد خاں شامل ہیں اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق ، سید حسن مرتضیٰ ، عطاء اللّٰہ تارڑ ، چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بن گئے۔