گھاس “سبز” کیوں ہوتی ہے نیلی یا لال کیوں نہیں؟
میدانوں اور لان میں ہری بھری اور نرم ملائم گھاس ایک دلکش منظر پیدا کرتی ہے، اس کے سبز رنگ کو دیکھ کر آنکھوں کو ایک سکون کا احساس ملتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سو چنےکی بات ہے کہ گھاس سبز کیوں ہے نیلی یا ارغوانی کیوں نہیں؟
اس کا مختصر جواب ایک سبز رنگ کا روغن ہے جسے کلوروفل کہتے ہیں۔ جبکہ طویل جواب کا تعلق طول موج اور سیلولر اجزاء سے ہے جسے آرگنیلز اور فوٹو سنتھیسز کہتے ہیں، جنہیں پودے سورج کی روشنی سے خوراک بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
کلوروپلاسٹ کہلانے والے چھوٹے آرگنیلز کے اندر کلوروفل کے مالیکیول پھنسے ہوئے ہوتے ہیں۔
سائنس، انسانیت اور ثقافت کے ایک آن لائن میوزیم WebExhibits کے مطابق، کلوروفل کا ایک مالیکیول اپنے مرکز میں ایک میگنیشیم آئن پر مشتمل ہوتا ہے جو ایک پورفرین سے منسلک ہوتا ہے، یہ ایک بڑا نامیاتی نائٹروجن مالیکیول ہے۔
یہ مالیکیول نظر آنے والی روشنی کی کچھ طول موجوں کو جذب کرتا ہے، بنیادی طور پر سرخ (ایک لمبی طول موج) اور نیلی، ایک چھوٹی طول موج۔ برقی مقناطیسی سپیکٹرم کا سبز خطہ جذب نہیں ہوتا اور اس کی بجائے آپ کی آنکھوں کے سامنے جھلکتا ہے۔ اور آپ گھاس کا سبز رنگ دیکھ پاتے ہیں۔