اڑھائی فٹ کا پاکستانی دلہا اپنی دلہن بیاہ لایا
اٹک :فتح جھنگ میں 2.5 فٹ لمبے دولہے کو اپنے خوابوں کی تکمیل مل ہی گئی، اٹک میں اپنے ہی قد کی دلہن آمنہ کے ملنے سے بے حد خوش ہیں۔
نجی ٹی وی” 24نیوز” کے مطابق فتح جھنگ میں ایک غیر شادی شدہ چھوٹے قد کا آدمی، جس کی اونچائی 2.5 فٹ ہے، اٹک میں اپنی اسی قد کی دلہن کو ملنے پر مزید خوش ہو گیا۔28 سالہ شوکت علی اپنے لیے ایک دلہن تلاش کرنا چاہتا تھا جو اس سے لمبی نہ ہو اور خوش نصیبی سے اسے اس کی پسند کی لڑکی مل گئی۔آمنہ جن کی عمر بھی 28 سال ہے، ان کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کا ہاتھ شوکت کے ہاتھ میں دینے پر رضامندی ظاہر کی۔