امریکی فرم کا معروف برطانوی دوا ساز کمپنی جی ایس کی خریدنے کا اعلان

امریکی فرم کا معروف برطانوی دوا ساز کمپنی جی ایس کی خریدنے کا اعلان

برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن نے امریکی بائیو فارماسیوٹیکل فرم تین ارب 30 کروڑ ڈالر کے عوض خرید لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے دو ارب 10 کروڑ بلین ڈالر کی پیشگی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گلیکسو سمتھ کلائن نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے افینی ویکس کے حصول کے لیے ایک حتمی معاہدہ کر لیا ہے’افینی ویکس ویکسینز کی ایک نئی کلاس کی تیاری کے لیے کام کر رہی ہے ہے جن میں سب سے جدید (ویکسینز) اگلی نسل کی نیوموکوکل ویکسین ہیں۔

جی ایس کے کے چیف سائنٹیفک آفیسر ہال بیرن کا اس تناظر میں کہنا تھا کہ فرم کی مجوزہ خریداری ہماری ویکسینز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) پائپ لائن کو مزید مضبوط کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت سے باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ضرورت مندوں کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی دستیاب ہو۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے