ہڈیاں کمزور ہیں، تو ان غذاؤں کو زندگی کا حصہ بنا لیں
اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ازن غذاؤں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے۔
دہی میں پروبایوٹیکس، کیلشیئم، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، اے اور فولیٹ شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کے بعد ہونے والے درد کو کنٹرول کرتا ہے۔
دودھ میں کیلشیئم، فاسفورس، وٹامنز اے اور ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے وہ بچے جنہں شروع سے دودھ پلایا جاتا ہے ان کی ہڈیاں بڑھاپے تک مضبوط رہتی ہیں۔
دودھ پینے سے میٹابولزم بھی بوسٹ ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود کیلشئیم براہِ راست ہڈیوں کے فلوئیڈ میں شامل ہو کر آپ کو فائدہ دیتے ہیں۔
پنیر میں کیلشیئم دودھ کے مقابلے دو گنا زیادہ ہوتا ہے اس کے ساتھ اس میں وٹامن اے، بی 12، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے کڑکنے کی آوازوں کو کنٹرول کرتا ہے۔
انڈے میں وٹامن اے، ڈی، کے، ای اور کیلشیئم موجود ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں شامل پروٹین ہڈیوں کے درمیان ہونے والے گیپ کو ختم کرکے ان کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ہرا دھنیا، پودینہ، گوبھی اور ساگ میں کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن کے اور سی ہوتا ہے۔
خشک میووں میں میگنیشم ہوتا ہے جس کو ہڈیاں اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم کے لحاظ سے خشک میوے کھانے صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔