گرلز کالج انتظامیہ سے تنازع پر کرکٹر سرفراز احمد عدالت طلب
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گرلز کالج کی حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔
نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں سابق کپتان سرفراز احمد، سرفراز اکیڈمی اور گرلز کالج انتظامیہ کے مابین تنازع پر سماعت ہوئی۔ گرلز کالج کی جانب سے بتایا گیا کہ سرفراز احمد نے ہماری باؤنڈری وال میں پچ بنادی ہے جس پر عدالت نے سرفراز احمد کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے سرفراز احمد سے مبینہ کالج کی حدود میں پچ بنانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سرفراز احمد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور زمین کے تنازعے پر جواب جمع کرائیں۔
دوسری جانب عدالت نے سماعت کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
قبل ازیں کالج کی پرنسپل مسمات حسینہ فاطمہ نے سندھ ہائی کورٹ میں سرفرازاحمد پر غیرقانونی اکیڈمی چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے زمین پر سے قبضہ ختم کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی،