محمد عرفان ناگرہ کی خواجہ سلمان رفیق کو صوبائی وزیربننے پر مبارکباد

محمد عرفان ناگرہ کی خواجہ سلمان رفیق کو صوبائی وزیربننے پر مبارکباد

لاہور(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق محمد عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن کویت نے خواجہ سلمان رفیق سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں صوبائی وزیر صحت بننے پر کویت کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی. محمد عرفان ناگرہ نے ملاقات میں کہا کہ آپ کا صوبائی وزیر بننا ہمارے لئے خوش آئند بات ہے جس پر خواجہ سلمان رفیق نے بھی دیار غیر میں مقیم تمام مسلم لیگی کارکنوں اور کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر حالات میں قائدین پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اور ڈٹے رہیں. خواجہ سلمان رفیق نے محمد عرفان ناگرہ کو بھی پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے انتھک محنت و ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے