صرف 2 ڈالر میں میزائلوں کو روکنے والا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم تیار
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا نیا لیزر پر مبنی فضائی دفاعی نظام (ائیر ڈینفس سسٹم) کوئی بھی میزائل روکے گا تو اس پر صرف دو ڈالرز خرچ ہوں گے۔
اسرائیل کا نیا فضائی دفاعی نظام، جسے آئرن بیم کے نام سے جانا جاتا ہے، صرف دو ڈالراز میں ایک بہترین حفاظر فراہم کرتا ہے جو موجودہ شوٹ ڈاؤن سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔
بینیٹ نے مزید کہا کہ، “آج تک، ہمیں ہر راکٹ کو روکنے میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑتا تھا۔ آج وہ (دشمن) ایک راکٹ میں دسیوں ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اور ہم اس راکٹ کو روکنے کے لیے بجلی پر دو ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔”
نفتالی کا اسرائیلی صنعت کار رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے دورے کے دوران مزید کہنا تھا کہ، “یہ گیم چینجر ہے، نہ صرف اس لیے کہ ہم دشمن کی فوج پر حملہ کر رہے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ ہم اسے دیوالیہ کر رہے ہیں۔”
بینیٹ نے کہا، “یہ دنیا کا پہلا توانائی پر مبنی ہتھیاروں کا نظام ہے جو آنے والے UAVs، راکٹوں اور مارٹرز کو مار گرانے کے لیے ایک لیزر کا استعمال کرتا ہے جس کی قیمت 3.50 ڈالرز فی شاٹ ہے۔”
فی الحال یہ واضح نہیں کہ اپریل میں بینیٹ کی تخمینہ لاگت 3.50 ڈالرز فی وقفہ ان کے بدھ کے ریمارکس میں کم ہوکر دو ڈالرز کیوں ہوگئی۔