عمران خان اپنی حد سے تجاوز نہ کریں ؛ وزیراعظم
انقرہ : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست کریں حد سے تجاوز نہ کریں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں تو عمران نیازی ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہا ہے ، اگر کسی ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہے تو ان کا تازہ ترین انٹرویو کافی ہے ، اپنی سیاست کرو لیکن حد سے تجاوز کرنے اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔
While I am in Turkey inking agreements, Imran Niazi is making naked threats against the country. If at all any proof was needed that Niazi is unfit for public office, his latest interview suffices. Do your politics but don't dare to cross limits & talk about division of Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2022