کھیتوں کو پیٹو پرندوں سے بچانے والے خودکار ڈرون

کھیتوں کو پیٹو پرندوں سے بچانے والے خودکار ڈرون

گندم، پھلی اور دیگر اجناس کی کھڑی فصلوں پر اگر چھوٹے پرندے دھاوا بول دیں تو چند گھنٹوں میں فصل کھاجاتے ہیں۔

اس کے تدارک کے لیے امریکی ماہرین نے ایسے ڈرون بنائے ہیں جو ان پرندوں کو پہچان کر کھیتوں سے دور رکھ سکتے ہیں۔

یہ ڈرون امریکا میں واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنائے ہیں۔

سب سے پہلے اس کے کیمرے اور الگورتھم کو تربیت دینے کے لیے پرندوں بھرے کھیت پرآزمایا گیا۔ اس کے بعد رضاکاروں نے کھیت میں چھپ کر ہاتھوں سے تالیاں بجائیں اور پرندوں کی صدا بلند کرکے اسے دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن ڈرون نے انتہائی مہارت سے 92 فیصد درستگی سے پرندوں کو شناخت کرلیا۔

ڈرون یہ کرتا ہے کہ جہاں پرندے زیادہ ہوتے ہیں وہاں اڑ کر ان کے قریب جاتا ہے اور انہیں اڑانے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک تجربے میں بھری ہوئی فصل پر ڈرون نے پرندوں کی تعداد کم کرکے ایک چوتھائی کے برابر کردی یعنی اگر ایک سو پرندے وہاں تھے تو ڈرون نے کامیابی سے 75پرندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے